30 ستمبر 2016 - 13:56
شیخ زکزاکی کے حامیوں کا نائجیریا کی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

تحریک اسلامی نائجیریا کے جنرل سیکرٹری شیخ زکزاکی کے حامیوں نے ان کی آزادی کے لیے نائجیریا کی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں شیعیوں کی طرف سے تحریک اسلامی نائجیریا کے جنرل سیکرٹری شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لیے چلائی جانے والی ایک مہم ’’نجات زندگی شیخ زکزاکی‘‘ نے ان کی آزادی کے لیے نائجیریا کی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت بغیر کسی شرط کے ان کے روحانی پیشوا شیخ ابراہیم زکزاکی کو رہا کرے۔

اس مہم کے ارکان نے بتایا ہے کہ نائجیریا کے شیعوں کی طرف سے شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے کی جانے والی درخواستوں پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ اب ہمارے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے کہ ہم خود نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا پر حملہ کر کے شیخ زکزاکی کو رہا کروا لیں۔
’’نجات زندگی زکزاکی‘‘ مہم کے ارکان اس سے پہلے بھی حکومت نائجیریا کو شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے 14 روز کا ایک الٹی میٹم دے چکے ہیں اور کہا تھا کہ اگر شیخ زکزاکی کو رہا نہ کیا گیا تو وہ لاکھوں لوگوں کو لے کر سڑکوں پر نکل آئیں گے اور دارالحکومت پر حملہ کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے شرکاء اپنے رہبر کے لیے سخت پریشان ہیں اور جیل میں ان کی صحت روز بہ روز بگڑتی جا رہی ہے اور حکومت کی طرف سے کسی ڈاکٹر کا بندوبست بھی نہیں کیا جا رہا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169